روس یوکرین تنازعہ میں مذاکرات ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں

2022/03/31 16:41:09
شیئر:

جوں جوں یوکرین کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے، اسی قدر مذاکرات کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو "دنیا کی نظروں کے سامنے تباہ کیا جا رہا ہے"، جس کا واحد معقول حل یہی ہے کہ " اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی بنیاد پر سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں۔ "

اگرچہ یوکرین اور روس کے درمیان بات چیت ضرور ہوئی ہے مگر خبروں کے مطابق کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔مزید غلطی سے بچتے ہوئے بات چیت کے ذریعے تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ،مذاکرات ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔