امید ہے کہ دنیا افغان عوام کی حمایت میں متحد ہو سکتی ہے۔ترجمان یو این سیکریٹری جنرل

2022/03/31 11:36:11
شیئر:

  30 مارچ کو  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین ڈوجیرک نے اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا افغان عوام کی حمایت کے لیے متحد ہو سکتی ہے۔
چین کے شہر ٹھون شی میں منعقد ہونے والے افغان ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کےتیسرے  اجلاس کے بارے میں اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کو امید ہے کہ پوری دنیا افغان عوام کی حمایت کے لیے متحد ہو کر ایک مشترکہ  آواز اٹھا سکتی ہے۔
 اقوام متحدہ اکتیس مارچ کو دوحہ میں افغانستان کے لیے فنڈ ریزنگ کانفرنس بھی منعقد کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق  افغان ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا تیسرا اجلاس31 تاریخ کو چین کے شہر  ٹھون شی میں منعقد  ہوا جس کی صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کی۔ اجلاس میں پاکستان، ایران، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان نے شرکت کی۔ تمام فریقین نے افغانستان میں استحکام کو فروغ دینے اور افغان عوام کی مدد اور حمایت جیسے مسائل پر تفصیلی تبادلہِ خیال کیا ۔