نیو یارک شہر میں ایشیائی شہریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ

2022/03/31 16:37:48
شیئر:

جمعرات کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، نیو یارک شہر میں تقریباً تین چوتھائی ایشیائی بزرگ ایشیائی مخالف تشدد میں حالیہ اضافے کی وجہ سے اپنا گھر  سے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔ایشیائی امریکی فیڈریشن (اے اے ایف) نے شہر بھر میں 153 ایشیائی بزرگوں کے ساتھ ساتھ 15 کمیونٹیز پر مبنی تنظیموں کا سروے کیا اور یہ پایا کہ 75 فیصد  شہریوں کے نزدیک وہ ایشیائی مخالف تشدد کی وجہ سے اپنے گھروں پر رہنے پر مجبور ہیں۔ فیڈریشن کے نزدیک وبائی صورتحال کے بعد سے نفرت انگیز حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2020 کی نسبت 2021 میں نیو یارک شہر میں نفرت انگیز جرائم میں 343 فیصد اضافہ ہوا ہے۔