امریکہ ، یوکرین بحران کا ذمہ دار

2022/03/31 16:47:44
شیئر:

امریکہ کی قیادت میں نیٹو کی مشرق کی جانب توسیع یوکرین بحران کی اصل جڑ ہے، اورامریکہ ہی اس بحران کو شروع کرنے والا ہے ۔ نیٹو سرد جنگ کی پیداوار ہے۔ 1990 کے عشرے میں، سابق سوویت یونین کی تحلیل اور سرد جنگ کے خاتمے کے بعد نیٹو  اپنی اہمیت کھو  چکی ہے ۔ تاہم، امریکہ کی قیادت میں نیٹو نے بار بار اپنے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے پانچ مرتبہ مشرق کی جانب توسیع کی، یوں نیٹو کے دائرہ کار کو 1,000 کلومیٹر سے زائد مشرق کی جانب دھکیل دیا گیا ہے ، وسیع پیمانے پر جدید جارحانہ اسٹریٹجک ہتھیار نصب کیے گئے اور یوکرین سمیت دیگر ممالک سے  نیٹو میں شمولیت کے  وعدے  کیے گئے ۔ اس تناظر میں دانش مند امریکی ماہرین کے نزدیک "یہ سرد جنگ کے بعد کے دور میں امریکی پالیسی کی سب سے مہلک غلطی ہو گی۔"