امریکہ یوکرین میں بائیو لیبز کے حوالے سے عالمی تشویش دور کرے ، چینی وزارت خارجہ

2022/04/01 18:45:25
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ  کے ترجمان چاو لی جیان نے یکم اپریل کو یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران یوکرین میں امریکی بائیو لیبز کے حوالے سے کہا کہ روس کے بیانات ہمارے مشاہدے میں ہیں، اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ امریکہ  نے اس حوالے سے کوئی  تعمیری جواب نہیں دیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے پاس امریکی بائیو ملٹری سرگرمیوں پر سوال اٹھانے کی  وجوہات ہیں  ، اور  امریکہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون  کرتے ہوئے  وضاحت اور مشاورت کے ذریعے  عالمی برادری کی تشویش کو دور کرے ۔