افغانستان ،وسطی اور جنوبی ایشیا میں باہمی رابطے کا پل بننا چاہتا ہے،افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ

2022/04/01 11:13:40
شیئر:

اکتیس مارچ کو افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے چین میں "افغانستان کے ہمسایہ ممالک +افغانستان "  وزرائے خارجہ بات چیت  میں شرکت کے بعد چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت کامیاب رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ  انہوں نے اس اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے افغانستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان رابطے کے لیے اس پلیٹ فارم کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس افغانستان نیز خطے پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
  امیر خان متقی نے کہا کہ صورتحال میں بتدریج استحکام کے ساتھ افغانستان کی اقتصادی تعمیر نو کا موقع مل رہا ہے ۔ افغانستان ،وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا میں باہمی رابطے کا پل بننا چاہتا ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ  افغانستان کسی بھی فرد یا  قوت کو اجازت نہیں دے گا کہ وہ دوسرے ممالک کو دھمکانے دینے کے لیے افغانستان کی  سرزمین استعمال کریں۔