عالمی ایکسپو 2020 دبئی میں اختتام پذیر

2022/04/01 11:44:16
شیئر:

31 مارچ کی شام ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ  ،ایک سو بیاسی روز تک جاری رہنے والی دبئی ورلڈ ایکسپو 2020  اختتام پذیر ہوگئی۔ 
" خیالات کو منسلک کرنا، مستقبل کی تخلیق "کی تھیم پر مشتمل مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والی اس پہلی عالمی ایکسپو، دبئی ورلڈ ایکسپو  کا مقصد بین الاقوامی برادری کی قوتوں کو اکٹھا کرنا اور ایک بہتر مستقبل تشکیل دینے کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس ایکسپو میں کل 192 ممالک اور کئی بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی۔
 1.76 ملین سے زیادہ لوگوں نے چائنا پویلین کا دورہ کیا، اس کے علاوہ، چائنا پویلین نے بیورو آف انٹرنیشنل ایگزیبیشنز کی طرف سے ، دبئی ورلڈ ایکسپو میں خود تعمیر کیے جانے والے "لارج اینڈ سپر لارج پویلین کیٹیگری" میں کانسی کا ایوارڈ بھی جیتا۔ چائنا پویلین نے مسلسل  چوتھی بار ورلڈ ایکسپو کا اہم ایوارڈ جیتا ہے۔