امریکہ فوجی تنازعات میں سب سے زیادہ ملوث ملک کیوں ہے؟ چینی ماہر

2022/04/02 16:51:37
شیئر:

یوکرین کے بحران نے سفارتی اور عکسری کشیدگی کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے۔ اس تنازعے کے آغاز کے بعد سے، امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ روس پر پابندیوں کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جو عالمی سیاست کو جغرافیائی سیاسی تصادم کے ایک نئے دور میں گھسیٹ رہا ہے۔ اس حوالے سے چینی ماہر جو فینگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے بحران کی بنیادی وجوہات یہ ہیں کہ پہلا، اس صدی کے آغاز سے، امریکہ نے "نیٹو کی  توسیع" کے عمل کو مسلسل فروغ دیا ہے، جس نے روسی حکومت کو اشتعال دلایا ہے۔ دوسرا، مغربی قوتوں کی حوصلہ افزائی کے تحت، یوکرین میں موجود قوم پرست قوتیں  پوٹن حکومت کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ تیسرا یہ کہ بائیڈن انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی "روس نواز" پالیسی کو مکمل طور پر ترک کر دیا اور یورپی ممالک کو امریکہ کے قریب لانے اور امریکہ کی نام نہاد "عالمی رہنما" کی حیثیت کو بحال کرنے کی پوری کوشش کی۔ "