غیر قانونی ہتھیار اور ان سے جڑے پرتشدد واقعات امریکہ کے لئے آج بھی خطرہ ہیں،رپورٹ

2022/04/02 16:40:22
شیئر:


اخبار دی کنیکشن کے مطابق امریکہ میں" گن وائلنس" آج بھی ایک بڑا خطرہ ہے لیکن امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے اس سے متعلق خبروں کو اخبارات کے صفحہ اول سے دور رکھنے کے لئے اجتماعی قتل کی تعریف تبدیل کردی ہے۔ نئی تعریف کے مطابق چار یا چار سے زائد افراد کا قتل گن وائلنس کے زمرے میں آئے گا۔

امریکہ میں غیر قانونی اسلحہ کی بہتات ہے اور وہاں آئے روز اندھا دھند فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ ورجینیا میں اوسطاً ایک سال میں 1,019 افراد ہلاک اور 2,050 فائرنگ سے زخمی ہوتے ہیں۔