دنیا میں جاری ہنگامہ آرائی کے پیچھے امریکہ ہے

2022/04/02 16:44:15
شیئر:



روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کی صورت حال ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن اس نے عالمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کو جنم دیا ہے۔جنگوں کی وجہ سے دنیا بھر میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہو چکی ہے اور لوگوں کا ذریعہ معاش تباہ ہورہا ہے۔ ایسے تمام تنازعات کے پیچھے موجود کالے ہاتھوں کی تلاش کی جاتی ہے تو یہ بات سمجھ آتی ہے امریکہ عالمی انتشار کا منبع ہے۔دنیا میں جاری اکثر بڑے اور چھوٹے عالمی تنازعات میں امریکہ کا ہاتھ نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ تنہا دنیا کا قائد بننا چاہتا ہے۔ اسی سوچ کےتحت دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد تقریباً 80 سالوں میں، امریکہ نے بغیر کسی روک ٹوک کے 200 سے زیادہ فوجی آپریشن شروع کیے۔امریکہ اپنے تسلط کے خواب میں دنیا کی اکثریتی آبادی اور ممالک کو اندھیرے میں دھکیل رہا ہے۔