بین الاقوامی جوہری توانائی تنظیم یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے ایک امدادی ٹیم بھیجے گی

2022/04/02 10:53:50
شیئر:

بین الاقوامی جوہری توانائی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل گروسی نے یکم اپریل کو سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ مستقبل قریب میں یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے ایک امدادی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ، تنظیم یوکرین میں جوہری تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے مزید امدادی ٹیمیں یوکرین بھیجے گی۔اسی روز  گروسی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ پہلی امدادی ٹیم جلد ہی چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے روانہ ہو جائے گی۔ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ سے روسی فوج کے انخلاء کے بارے میں بات کرتے ہوئے گروسی نے کہا کہ روس نے انہیں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ سے روسی فوج کے انخلاء کی وجوہات  سے آگاہ نہیں کیا  ہے ۔چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد کے علاقے میں مجموعی طور پر تابکاری کی سطح معمول پر ہے۔

گروسی نے ابھی حال ہی میں یوکرین اور روس کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے دونوں اطراف کے حکام کے ساتھ یوکرین میں جوہری تنصیبات کو محفوظ بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔یکم اپریل کی شام کو بین الاقوامی جوہری توانائی تنظیم نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ روس اور یوکرین نے تصدیق کی ہے کہ تمام روسی فوجی چرنوبل جوہری پاور پلانٹ سے انخلاء کر چکے ہیں۔