سرد جنگ کی ذہنیت سے تباہ کن نتائج سامنے آ رہے ہیں، پیپلز ڈیلی

2022/04/02 16:54:12
شیئر:
چند روز قبل سربیا کے عوام نے دارالحکومت بلغراد میں ’’ہم نیٹو کی مخالفت کرتے ہیں‘‘ کا ایک بڑا مظاہرہ کیا، جس میں اس بات پر احتجاج کیا گیا کہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو نے 23 سال قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو صریحاً نظرانداز کرکے  خود مختار ملک سابق یوگوسلاویہ پر   78 دنوں کے لیے مسلسل بمباری کی۔ نیٹو کے اس جنگی جرم کو سربیا کے لوگ نہیں بھولیں گے، چینی لوگ نہیں بھولیں گے اور دنیا کے تمام لوگ بھی نہیں بھولیں گے۔ پچھلی چند دہائیوں میں جن ممالک اور خطوں میں امریکہ اور نیٹو نے جنگیں شروع کی ہیں وہ دنیا کے مختلف خطوں میں پھیل چکی ہیں۔اتنے زیادہ علاقوں ،اتنے زیادہ  ممالک اور  اتنے زیادہ نقصانات نے دنیا بھر کے امن پسند لوگوں کو  اس بات سے زیادہ باخبر کیا ہے  کہ امریکہ اور  نیٹو، جو سرد جنگ کی ذہنیت رکھتے ہیں، دنیا میں انتشار کا سب سے بڑا منبع ہیں۔