جلتی پر تیل ڈالنے کا عمل سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، پپلز ڈیلی

2022/04/02 16:48:08
شیئر:



نیٹو کا سربراہی اجلاس چند روز قبل منعقد ہوا تھا کیونکہ یوکرائن میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے بحران جاری ہے۔ امن کو کس طرح راہ دی  جائے اور مذاکرات کو کس طرح فروغ دیا جائے اور کس طرح جلد از جلد جنگ بندی کی راہ ہموار کی جائے اور جنگ کو روکا جائے، امریکہ اور اس کی زیر قیادت نیٹو کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے تھا۔ تاہم میٹنگ کا پیغام مایوس کن تھا۔ یوکراینی بحران کے آغاز کرنے والے کے طور پر، امریکہ نہ صرف جنگ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کرنے میں ناکام رہا اور جنگ کو ختم کرنے کی کوشش میں ناکام رہا، بلکہ یہ دعویٰ کیا کہ وہ یوکرین کو بڑی مقدار میں اسلحہ فراہم کرے گا اور روس پر  مزید سخت پابندیاں عائد کرے گا۔  جلتی پر تیل  ڈالنے کا یہ طریقہ بحران کے سیاسی حل میں بڑی رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے اور عالمی اور علاقائی امن و ترقی کے لیے اس کے زیادہ منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ امریکہ کے مختلف اقدامات وہ نہیں ہیں جیسے ایک بڑے ملک کے ہونے چاہئیں، بلکہ وہ صرف بحران پیدا کرنے میں کوشاں ہے۔