بھارت اور نیپال کے درمیان دونوں ملکوں کو ملانے والی پہلی مسافر ریل وے کا آغاز

2022/04/03 15:11:53
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق، دو اپریل کو  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور  دورے پر آئے ہوئے نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دُوبے نے مشترکہ طور پر دونوں ملکوں کو ملانے والی پہلی مسافر ریل وے کے آغاز کا اعلان کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سرحد پار براڈ گیج ریلوے تقریباً 35 کلومیٹر طویل ہے جو بھارت کی ریاست بہار کے جیا نگر اور نیپال کےسرحدی علاقے جانک پور کو ملاتی ہے۔ پہلی مسافر ٹرین 3 تاریخ کو چلے گی، جس میں تقریباً 1000 مسافروں کی گنجائش اور اس کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ  ہوگی۔
بھارتی وزارت خارجہ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، مودی اور شیر بہادر دُوبے نے 2 تاریخ کو سیاست، معیشت، تجارت، توانائی، سلامتی اور ترقی سمیت شعبوں پر "وسیع اور نتیجہ خیز بات چیت" کی۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھارت کی "پڑوسی پہلے" سفارتی پالیسی کی اہم بنیادوں میں سے ایک ہے۔
مذاکرات کے بعد، ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شیر بہادر دُوبے نے کہا کہ ملاقات کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات پر بھی بات چیت ہوئی اور انہوں نے مودی سے اپیل کی کہ وہ سرحدی مسئلے کو حل کرنے کے لیے دو طرفہ میکانزم قائم کریں۔