ارجنٹائن نے مالویناس جزائر کی 40 ویں برسی کی یاد منائی

2022/04/03 15:16:12
شیئر:

2 اپریل کو، مالویناس جزائر کی جنگ کے شروع ہونے کی 40 ویں برسی کی یاد میں ارجنٹائن  کے مختلف علاقوں میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نےمتعدد اعلیٰ حکام کے ساتھ دارالحکومت بیونس آئرس کے مالویناس جزائر  میوزیم میں منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی۔انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مالویناس جزائرکے اقتدار اعلیٰ پر ارجنٹائن  کے دعوے کا اعادہ کیا ۔تقریباً 1000 لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی، جن میں بولیویا کے سابق صدر مورالس، یوراگوئے کے سابق صدر موجیکا اور دیگر لاطینی امریکہ کے  سیاست دان،ارجنٹائن میں چین اور  دیگر ممالک کے سفارتی اہلکاروں، مالویناس جزائر جنگ میں جاں بحق ہونے والے سپاہیوں  کے اہل خانہ  اور جنگ کے سابق فوجیوں کے نمائندے شامل تھے۔

اسی دن، ارجنٹائن کی اسمبلی، صوبائی حکومتوں اور بڑے شہروں نے بھی یادگاری سرگرمیاں منعقد کیں۔ 2 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 0:00 بجے، مالویناس جزائر سے سمندر کے اس پار، جنوبی ارجنٹائن میں ٹیرا ڈیل فیوگو کے دارالحکومت یوشوایا میں مالویناس جزائر وار کے قومی یادگاری چوک پر، مالویناس جزائر کی جنگ کے ہزاروں سابق فوجی اور ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے افراد  نے سردی کے باوجود مقامی لوگوں کے ساتھ جمع ہو کر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی اور قربانی دینے والے فوجیوں کے لیے دعا کی۔