روس کی قومی ایرو اسپیس کمپنی کی طرف سے مغربی ممالک کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا خاتمہ

2022/04/04 15:07:06
شیئر:


روس کی قومی ایرو اسپیس کمپنی روسکوسموس کے صدر روگوزین نے تین تاریخ کو کہا کہ ان کی کمپنی نے مغربی ممالک کے ساتھ مشترکہ منصوبے روک دیے ہیں۔ روگوزین نے تین تاریخ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ "اخلاقی وجوہات کی بناد پر" روسکوسموس نے مغربی ممالک کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کو روک دیا۔ کمپنی ان ممالک کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گی جو یوکرینی حکومت کو اسلحہ اور سیاسی مدد فراہم کررہے ہیں۔
یوکرین کے نائب وزیر برائے اقتصادیات جیاجولا نے تین تاریخ کو کہا کہ موجودہ جنگ سے یوکرین کو ہونے والا براہ راست اقتصادی نقصان 565 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس جنگ کا یوکرینی معیشت پر طویل مدتی اثر پڑے گا۔ایک اندازے کے مطابق اس سال یوکرین کے جی ڈی پی کو کم از کم 112 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہو گا، اور اقتصادی بحالی میں کئی سال لگیں گے۔
روس کے نیشنل ڈیفنس کمانڈ سینٹر کے سربراہ میزانٹسیف نے تین تاریخ کو کہا کہ دو مارچ سے روس نے یوکرین کو 7842.3 ٹن انسانی امداد بھیجی ہے اور انسانی ہمدردی کی 739  کارروائیوں کا اہتمام کیا ہے۔