چین اور پانامہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

2022/04/04 19:10:34
شیئر:


4 اپریل کو چین  کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کے دورے پر آئے ہوئے پانامہ کی  وزیر خارجہ موئنس کے ساتھ چین کے مشرقی صوبہ آن ہوئی میں ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ پانچ سال قبل چین اور پانامہ نے باضابطہ طور پر ایک چین کے اصول کی توثیق کی بنیاد پر سفارتی تعلقات قائم کیے جس سے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ چین دو طرفہ   سفارتی تعلقات کے قیام کی 5ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھا کر سیاسی باہمی اعتماد، عملی تعاون،  اور ثقافتی تبادلوں اور دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
موئنس نے زور دے کر کہا کہ پانامہ  اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام ایک درست فیصلہ ثابت ہوا ہے۔ پانامہ چین کے ساتھ باہمی اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک چین کے اصول کی مضبوطی سے پاسداری کرے گا۔
دونوں فریقین نے یوکرین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔