روس بوچا واقعے کے شواہد سلامتی کونسل میں جمع کرائے گا

2022/04/05 15:58:19
شیئر:


4 اپریل کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس 5 اپریل کو سلامتی کونسل میں شواہد پیش کرے گا تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ بوچا کا  واقعہ یوکرین کی طرف سے ایک منصوبہ بند پروپیگنڈہ سرگرمی تھا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلامتی کونسل کےمو جودہ صدر ملک  برطانیہ نے اس واقعے کے بارے میں روس کی ہنگامی میٹنگ کی درخواست کو مسترد کر دیا، جو سلامتی کونسل کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔

3 اپریل کو یوکرین کے میڈیا نے بوچا شہر میں شہریوں کی ہلاکتوں کی ویڈیوز اور تصاویر کا سلسلہ جاری کیا اور روسی فوج پر ان شہریوں کے خلاف مظالم کا الزام عائد کیا۔ بوچا کے واقعے کے بعد روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس واقعے پر اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی، لیکن برطانیہ  نے اسے مسترد کر دیا۔