امریکہ کو دوسروں پر الزام تراشی کا کوئی حق نہیں ہے، روسی وزیر خارجہ

2022/04/05 15:49:20
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق،چار اپریل کو روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے دورے پر آئے ہوئے عرب لیگ کے یوکرین کے مسئلے پر رابطہ گروپ کے ساتھ یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں، لاوروف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے کی تردید کی کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایک "جنگی مجرم" ہیں۔

اسی دن ایک برطانوی رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مختلف بہانوں کے تحت کئی غیر منصفانہ جنگیں شروع کرنے کے بعد، امریکہ کو پہلے خود سے یہ سوال کرنا چاہیے کہ کیا اسے دوسروں پر الزام لگانے کا حق حاصل ہے؟