امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی ، یوکرین بحران میں اضافے کا موجب

2022/04/06 11:03:36
شیئر:



امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے پانچ اپریل کو  اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کو 100 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا، جس میں اینٹی آرمر ہتھیار بھی شامل ہیں۔

رائے عامہ کے خیال میں امریکہ کی قیادت میں نیٹو ، یوکرین بحران کو بڑھانے کا سبب ہے ۔ نیٹو کی مشرق کی جانب مسلسل توسیع اور روس کے پڑوسی ممالک میں ہتھیاروں کی تعیناتی نے روس کی سلامتی کی "سرخ لکیر" کو چھیڑا ہے۔
روس - یوکرین تنازعہ  کے بعد، امریکہ اور نیٹو نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے ، جو آگ  کو ہوا دینے کے مترادف ہے ۔ اس کے علاوہ روس کے خلاف پابندیوں میں اضافے سے صورتحال مزید پیچیدہ اور کشیدہ ہو چکی ہے ۔ 
جرمن بنڈس ٹاگ کلائمیٹ پروٹیکشن اینڈ انرجی کمیٹی کے چیئرمین کلاؤس ارنسٹ کا کہنا تھا کہ  یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے جنگ مزید طول پکڑے گی۔
اطالوی لائٹ آرمز اینڈ سیکیورٹی ڈیفنس پالیسی آبزرویٹری کے تجزیہ کار جیورچیو بیریٹ نے کہا کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی  فراہمی  نے تنازعے کو مزید بڑھا دیا  ہے اور اس سے  مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ جبکہ امریکی آزاد تحقیقاتی رپورٹر بینجمن نورٹن کے خیال میں امریکہ اور نیٹو  نے یوکرین کو مذاکرات کی جانب مزید راغب کرنے کے بجائے، بحران کو بڑھا  دیا ہے ،کیونکہ وہ جنگ کا جلد از جلد خاتمہ نہیں چاہتے ہیں۔