روس یوکرین تنازعہ یورپی یونین کی اقتصادی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا سبب،یورپی یونین کے اہل کار

2022/04/06 15:28:59
شیئر:

یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر ڈومبرووسکس نے 5 تاریخ کو کہا کہ روس یوکرین تنازعہ کا عالمی منڈی پر نمایاں اثر پڑا ہے اور مختلف اعتبار سے یورپی یونین کی اقتصادی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا سبب بن رہا ہے۔ یورپی یونین کے وزراء خزانہ کا ایک اجلاس 5 تاریخ کو لکسمبرگ میں منعقد ہوا، جس میں یورپی یونین کی اقتصادی صورتحال اور  روس یوکرین تنازعے کے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی ۔

ڈومبرووسکس نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین کی پبلک فنانسنگ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اقتصادی ترقی کی سست روی بجٹ خسارے میں اضافے کا باعث بنے گی۔ یورپی یونین منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعلقہ اقدامات اپنا رہی ہے۔