2022 کے لیے ایشیا پیسیفک اقتصادی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیش گوئی

2022/04/06 11:06:58
شیئر:


عالمی بینک نے پانچ اپریل کو  اعلان کیا کہ روس ۔یوکرین  تنازعہ  کے باعث 2022 میں ایشیا پیسیفک خطے کی اقتصادی ترقی  کی پیش گوئی گزشتہ سال اکتوبر کے تخمینے 5.4 فیصد  کی نسبت گراوٹ سےاب 5 فیصد تک رہ گئی ہے۔

 عالمی  بینک نے خبردار کیا کہ اگر یہ تنازعہ چلتا رہا اور مختلف  حکومتیں اس سے نمٹنے میں ناکام ر ہیں تو اقتصادی ترقی کے تخمینے کو  4 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
دریں اثنا چھ اپریل کو  ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنا تازہ ترین اقتصادی آوٹ لک جاری کیا، جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ ترقی پذیر ایشیائی معیشتوں کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2022 میں 5.2 فیصد اور 2023 میں 5.3 فیصد رہے گی۔