امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات میں مسلسل اضافہ

2022/04/07 10:41:37
شیئر:

حال ہی میں امریکی ریاست پنسلوانیا میں رونما ہوئے فائرنگ کے دو واقعات میں ایک 4 سالہ لڑکی اور ایک نوجوان ہلاک ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے متواتر واقعات سے امریکی عوام شدید اضطراب میں مبتلا ہیں اور ملک کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں تاکہ حکومت پر  دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ سماجی نظم کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ قوانین متعارف کروائے۔
مقامی وقت کے مطابق 5 تاریخ کو سان فرانسسکو کے رہائشیوں نے حالیہ فائرنگ واقعے کے متاثرین کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اسی روز، پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں بڑھتے ہوئے گن وائلنس کے حوالے سے ایک مذاکرہ ہوا، جس میں حکومت اور کمیونٹی سمیت تمام فریقوں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔