زیرو کووڈ حکمت عملی کو ترک کیا جانا قبل از وقت ہے،رپورٹ

2022/04/07 19:26:23
شیئر:
ویب سائٹ نیو سائنٹسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووِڈ-19 کو وبائی مرض قرار دئیے ہوئے دو سال گزر چکے ہیں۔ وبا اب بھی پھیل رہی ہے لیکن مختلف ممالک کی حکومتیں زیرو کووڈ حکمت عملی کو ترک کر رہی ہیں۔ حال میں نیوزی لینڈ اور ویتنام جیسے ممالک کی طرف سے "زیرو کووڈ" حکمت عملی کو مکمل طور پر ترک کردیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے اقدامات وبا کو دوبارہ پھیلنے کی اجازت دینے کے مترادف ہیں۔
زیرو کووڈ کی کوئی ایک عملی تعریف ممکن نہیں لیکن ایسے وہ تمام اقدامات جو وبا کے پھیلاو کو روکنے میں مدد گار ہیں، زیرو کووڈ پالیسی کا حصہ ہیں۔ جب تک دنیا میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، زیرو کووڈ پالیسی پر عمل پیرا رہنا ضروری ہے۔