اومی کرن سٹرین بی اے ٹو سے متاثرہ افراد کی تعداد امریکہ میں تمام کووڈ-19 کیسز کا 72.2فیصد حصہ بناتا ہے، سی ڈی سی

2022/04/08 17:27:19
شیئر:

امریکی مینیسوٹا یونیورسٹی کی طرف سے خبر دی گئی کہ امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق ملک میں اومی کرون سے متاثرہ کیسز کی تعداد بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ اومی کرون سٹرین بی اے ٹو سے متاثر افراد امریکہ میں تمام کووڈ-19 کیسز کا 72.2فیصد بنتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ میں، وبا کے رسپانس کوآرڈینیٹر جیف زیئنٹس نے قانون ساز اداروں کی طرف سے 10 بلین ڈالر کے فنڈنگ پیکج کو امریکہ میں وبا سے لڑتے رہنے کے لیے صرف ایک "آغاز" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ایک حقیقی مایوسی ہے کہ بل میں  عالمی فنڈنگ کے لئے کوئی حصہ نہیں ہے۔"