نیٹو عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، انڈین ایکسپریس

2022/04/08 17:17:49
شیئر:

انڈین ایکپسریس میں حالیہ دنوں شائع ہونے والے ایک مضمون میں نیٹو کو عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ مضمون کے مطابق یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد ایک مرتبہ نیٹودنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ نیٹو کی تشکیل دوسری جنگ عظیم کے بعد مغربی طاقتوں نے سوویت یونین کے عروج کے جواب میں کی تھی۔ 

1990 کی دہائی کے اوائل میں یو ایس ایس آر کے ٹوٹنے کے بعد نیٹو کو تحلیل کر دیا جانا چاہیے تھا تاہم ایسا نہیں ہوا۔ آج نیٹو اپنے مشرق کی جانب توسیع پسندانہ عسکری عزائم کے ساتھ دنیا کے امن کے خطرہ بن چکا ہے۔