سرد جنگ کی ذہنیت بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے نقصان دہ ہے، پیپلز ڈیلی

2022/04/08 19:21:16
شیئر:
پپلز ڈیلی نے حال ہی میں اپنے ایک مضمون میں کہا کہ چند روز قبل امریکی رہنما نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایک تقریر کی جو  سرد جنگ کی ذہنیت سے بھری ہوئی ہے۔ کچھ میڈیا نے نشاندہی کی کہ امریکی رہنما نے تقریباً ہر چیز کے بارے میں بات کی ہے، سوائے امن کا حصول اور جنگ بندی،جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ سرد جنگ کو 30 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن سرد جنگ کی ذہنیت  سے کچھ امریکی سیاست دان کبھی دستبردار  نہیں ہوئے۔
امریکہ کو جلد از جلد یہ احساس کرنے کی ضرورت ہے کہ سرد جنگ ٘ختم ہو چکی ہے، اور "نئی سرد جنگ" غیر مقبول ہے۔ دنیا کو امن کی ضرورت ہے، جنگ کی نہیں، انصاف کی ضرورت ہے، بالادستی کی نہیں، تعاون کی ضرورت ہے، محاذ آرائی کی نہیں۔ اگر امریکہ خلوص نیت سے یوکرین میں حالات کی بہتری کو فروغ دینا چاہتا ہے تو اسے اپنی ذمہ داریوں کا سامنا کرنا چاہیے، افراتفری کا فائدہ اٹھانا بند کرنا چاہیے، تمام فریقین کے جائز خدشات کا جواب دینا چاہیے اور دنیا کے لیے امید بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا چاہیے۔