جنگوں کے بارے میں امریکی بیانات جھوٹ کا پلندہ ہیں، رپورٹ

2022/04/08 19:16:53
شیئر:

اعداد و شمار کے مطابق، دوسری جنگ عظیم کے اختتام سے 2001 تک، دنیا میں 248 مسلح تنازعات ہوئے، جن میں سے 201 کا آغاز امریکہ نے کیا ۔ دسمبر 2011 میں، امریکہ نے عراق میں جنگ کو باضابطہ طور پر ختم کیا۔پرانی حکومت کو آسانی سے ختم کر دیا گیا لیکن جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو نہیں کی گئی۔ امریکہ نے جنگیں مسلط کرتے وقت یہ نہیں سوچا کہ عام لوگوں کا کیا ہوگا، ان جنگوں میں مرنے والے لاکھوں بے گناہ شہریوں کا کیاقصور تھا ؟
روس اور یوکرین کی صورت حال مزید گھمبیر ہو چکی ہے۔امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک کھلے عام صف میں کھڑے ہو گئے ہیں، اختلاف رائے رکھنے والوں کو دبایا جا رہا ہے اور جھوٹے ثبوت اور بیانات گھڑ ے جا رہے ہیں، وہ آگ کو مسلسل ہوا دے رہے ہیں۔ وہ جنگ کو ختم کرنے  کی بجائے مزید بھڑکا رہے ہیں ۔