افریقہ کی دو تہائی سے زائد آبادی نوول کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہو چکی ہے ، عالمی ادارہ صحت

2022/04/08 13:22:33
شیئر:

عالمی ادارہ صحت میں افریقی امور کے ڈائریکٹر ماچیڈیسو موتی نے 7 تاریخ کو کانگو کے دارالحکومت برازاویلے میں ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ افریقہ میں نوول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اصل تعداد رپورٹ شدہ کیسز سے کہیں زیادہ ہے ۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ افریقہ کی دو تہائی سے زائد آبادی نوول کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہو چکی ہے ۔ 
ڈبلیو ایچ او کے ایک مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے، موتی نے کہا کہ افریقہ میں متاثرہ کیسز کی حقیقی تعداد رپورٹ شدہ مصدقہ کیسز  کی تعداد سے 97 گنا زائد ہو سکتی ہے۔
 انہوں  نے نشاندہی کی کہ ڈبلیو ایچ او کی تحقیقی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ  نوول کورونا وائرس بدستور پھیل رہا ہے۔موتی نے ایک مرتبہ پھر ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دیتے  ہوئے افریقی ممالک سے ویکسینیشن کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔