اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں روس کی رکنیت کی معطلی سے خطرناک مثال قائم ہوگی، چینی وزارت خارجہ

2022/04/08 16:18:43
شیئر:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 7 تاریخ کو یوکرین پر ہنگامی خصوصی اجلاس منعقد کیا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں روس کی رکنیت معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا اور متعلقہ قراردار کی منظوری دی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان  نے آٹھ تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے اور دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے انسانی حقوق کے مسائل کو استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ متعلقہ قرار داد روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اس کی قانونی حیثیت سے محروم کر دے گی۔ایسی بڑی قرارداد کو احتیاط سے لیا جانا چاہیے۔ تاہم، متعلقہ قراردادوں کا مسودہ کھلا اور شفاف نہیں ہے، جو صرف رکن ممالک کی تقسیم کو بڑھا دے گا، فریقین کے درمیان تضادات کو تیز کرے گا، اور تنازعات کو کم کرنے کے لیے سازگار نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا یہ اقدام ایک نئی خطرناک مثال قائم کرے گا۔