یورپی پارلیمنٹ کی رکن کاامن قائم کرنے کے حوالے سے نیٹو سے سوال

2022/04/09 16:28:35
شیئر:

حالیہ دنوں یورپی پارلیمنٹ کی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی رکن ،کلییئر ڈالی نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں سوال اٹھایا کہ نیٹو نے کس طرح سے موثر کردار ادا کیا ہے اور نیٹو نے کہاں امن قائم کیا ہے؟انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "پابندی سے صرف عوام کو مزید نقصان پہنچتا ہے۔"
ان کا کہنا تھا کہ  تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ پابندیوں سے فوجی تصادم ختم نہیں ہو گا اور نہ ہی امن قائم ہوگا۔پابندیوں سے صرف عوام کی تکالیف میں اضافہ ہوگا ،یورپی عوام کے دکھوں میں اضافہ ہوگا۔پابندیوں سے جانیں بچانے کے سلسلے میں کوئی مدد نہیں ملے گی کیونکہ جتنے زیادہ ہتھیار  یوکرین کو فراہم کیے جائیں گے ، اتنے ہی طویل عرصے تک  جنگ چلے گی جس سے  مزید یوکرینی عوام ہلاک ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن ،فوجی طاقت سے حاصل نہیں ہوگا بلکہ اس کی تکمیل مذاکرات سے ہو گی ۔