خطے کے ممالک وبا سے نمٹنے کے لئے امریکہ سے زیادہ چین کے طریقہ کار کی قدرکرتے ہیں، سنگاپور کے وزیر اعظم

2022/04/12 16:44:14
شیئر:

سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے کچھ عرصہ قبل امریکہ کا ایک ورکنگ وزٹ کیا، جس کے دوران انہوں نے یکم اپریل کو وال سٹریٹ جرنل ایڈیٹوریل بورڈ میں ایک مکالمے میں شرکت کی۔ اس وبا کے خلاف ردعمل کے بارے میں انہوں  نے کہاکہ ان کے  خیال میں بحر الکاہل کا خطہ امریکہ سے زیادہ چین کے طریقہ کار کی قدر کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے چین پرالزام لگایا کہ وہ شروع میں کورونا وائرس کا جلدسراغ لگانے،اس کے بارے میں آگاہ کرنےاور اسے ختم کرنے میں ناکام رہا، لیکن درحقیقت چین نے اس کے بارے میں ایک ماہ کے اندر ہی آگاہ کر دیا تھاتاہم  کچھ ممالک نے فوری جواب دیا، جبکہ دیگر ممالک جیسے کہ امریکہ نے جلد جواب نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ جب یہ ثابت کرنے کے لیے زیادہ شواہد نہیں ملے کہ وائرس لیبارٹری سے لیک ہوا تو  پھر چین سے اس بات کو ثابت کرنے کا مطالبہ کیا گیا  کہ وائرس لیبارٹری سے نہیں پھیلا۔اس صورتِ حال میں چین ضرور سوال کرے گا کہ وہ ان غیر معقول مطالبات اور شکوک کو ختم کرنے کے لئے  اپنی لیبارٹریز  کیوں کھولے؟