امریکی صدر جو بائیڈن کی شرح مقبولیت میں نمایاں کمی

2022/04/12 11:28:54
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق، دس اپریل کو  امریکہ میں رائے عامہ کے حوالے سے جاری کردہ ایک نئے سروے نتائج کے مطابق صدر جو بائیڈن کی حمایت کی شرح اپریل کے اوائل تک 42 فیصد تک گر  چکی ہے، جو کہ ان کے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔

اس حوالے سے 5 سے 8 اپریل تک سی بی ایس اور پبلک اوپینین سروے نیٹ ورک کی جانب سے 2062 امریکی بالغ افراد کو سروے میں شامل کیا گیا، 69 فیصد جواب دہندگان نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے بائیڈن کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔ 63فیصد جواب دہندگان نے بائیڈن کے مجموعی معاشی مسائل سے نمٹنے کے طریقہ کار سے اختلاف کیا. اس کے علاوہ، 66فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ موجودہ معاشی ماحول نے ان کی زندگیوں کو مشکلات میں جکڑ دیا ہے، جبکہ انہیں اپنے روزمرہ اخراجات کو  کم کرنا پڑا ہے۔  صرف 8فیصد کے خیال میں وہ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔