اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاوبائی صورتحال اور ویکسین سے متعلق مسائل پر کھلا اجلاس

2022/04/12 10:38:35
شیئر:
11 اپریل کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کووڈ۱۹ کی وبا اور ویکسین سے متعلق مسائل پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے کہا کہ انسانی معاشرے نے بنیادی طور پر اس وبا سے لڑنے میں موثر طریقہ کار اپناتے ہوئے مہارت حاصل کر لی ہے، لیکن  تاحال وبا ختم نہیں ہوئی ہے اور تیزی سے پھیلنے والے وائرس کی مختلف اقسام یکے بعد دیگرے سامنے آ رہی ہیں۔ تمام ممالک کی جانب سے اس وبا پر قابو پانے کی صورت میں ہی دنیا اپنی حتمی فتح کا اعلان کر سکتی ہے۔
جانگ جون نےانسداد وبا میں درپیش مسائل کے حل کے بارے  میں چند تجاویز بھی پیش کیں۔اول، ایک "مدافعتی باڑ" کی تعمیر کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جائے۔ دوم، ترقی پذیر ممالک میں صحت عامہ کے نظام کی تعمیر کو مضبوط بنایا جائے۔ سوم، وبا کے بعد کی بحالی اور معاشی اور سماجی ترقی میں نئی تحریک پیدا کی جائے۔ چوتھا، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ  عالمی سطح پر یکجہتی اور تعاون ہی انسداد وبا کے ساتھ ساتھ دیگر عالمی چیلنجز کو شکست دینے کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ نئی صورتحال کے تحت، ہمیں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کے شعور کو اجاگر کرنا چاہیے اور مشترکہ طور پر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کرنا چاہیے۔