دیکھیے!یہ ہیں " زہر گھولنے والے " کردار

2022/04/12 15:21:26
شیئر:

مارچ میں روس کی وزارت دفاع نے یوکرین میں امریکی بائیو لیبارٹریز کی موجودگی کاانکشاف کیا ۔امریکہ ،تیس ممالک میں  کل 336 بائیو لیبارٹریز چلارہا ہے۔یاد رہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں جارجیا کے سابق وزیر سلامتی نے انکشاف کیا تھا کہ جارجیا میں قائم امریکی بائیو لیبارٹریز میں انسانوں پرکیے جانے والےخفیہ تجربات میں بہت سےلوگوں کی اموات ہوئیں۔ دو ہزار انیس میں جنوبی  کوریا کےکسٹمز اہلکار نے انکشاف کیا کہ امریکی فوجی نےہتھیاروں کے درجے کے وائرس اور بیکٹیریا کے نمونے  بغیر کسی اجازت نامے کے جنوبی کوریا بھیجے۔
بائیو زہر پھیلانے کے ساتھ ساتھ امریکہ نظریاتی تصور کو بھی دوسروں پر جبراً لاگو  کرتا آرہا ہے ۔ امریکی اسکالر کی کتاب "نظامِ  حکومت کی خفیہ تبدیلی: امریکہ کی خفیہ سرد جنگ " میں بتایا گیا ہے کہ سردجنگ کے دوران امریکہ نےخفیہ طور پر 64 اور علی الاعلان 6  حکومتوں کو تبدیل کیا۔جہاں بھی "امریکی طرز جمہوریت "کو زبردستی نافذ کیا گیا ، وہاں استحکام و خوشحالی کی بجائے سیاسی انتشار اور اقتصادی زوال کا سلسلہ جاری ہے۔
جنگ کی ذہنیت امریکہ کی رگوں میں شامل  ہے۔جب اس زہر گھولنے والے کو ترقی پذیر ممالک کے عروج سے پریشانی محسوس ہوگی  ،تو وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے دوسرے ممالک کے عوام کی قربانی دے گا۔