یورپ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے امریکہ کی نسبت زیادہ متاثر ہوا ہے،ڈبلیو ٹی او

2022/04/13 10:01:18
شیئر:

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے 12 تاریخ کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک پر قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات امریکہ پر مرتب ہونے والے اثرات کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔

یورپ میں قدرتی گیس کی قیمت جنوری اور مارچ کے درمیان 45 فیصد اضافے سے 1.40 ڈالر فی مکعب میٹر تک پہنچ  چکی ہے، جب کہ امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمت تقریباً 0.16 ڈالر فی مکعب میٹر  رہی ہے۔
روس یوکرین تنازعے کے بعد سے، اگرچہ بہت سارے یورپی ممالک اب بھی روس کے فراہم کردہ تیل اور قدرتی گیس پر انحصار کرتے ہیں، لیکن امریکہ نے فعال طور پر یورپ کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ روس پر متعدد پابندیاں عائد کرے اور روس سے توانائی کی خریداری بند کرے۔ متعدد ذرائع ابلاغ اور تجزیہ کاروں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ توانائی کی منڈی پر قبضہ اور کنٹرول ، امریکہ کا ہمیشہ سے ایک اہم ہدف رہا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ امریکہ ہمیشہ دنیا میں تصادم اور جنگ کو ہوا دیتا چلا آ رہا ہے۔