خفیہ عسکری حیاتیاتی سرگرمیوں کے پیچھے امریکہ ہے

2022/04/13 15:34:39
شیئر:

گیارہ اپریل کوسنہوا نیوز ایجنسی کے ایک مضمون میں خفیہ عسکری حیاتیاتی سرگرمیوں کے پیچھے امریکہ کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مضمون میں لکھا گیا ہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سابق مشیر  ایگور نکولن نے کہا تھا کہ "یوکرین، امریکی فوج کی بائیو تحقیقات کی تجربہ گاہ بن چکا ہے۔"
دوسرے ممالک میں خطرناک تجربات کرنے سےیہ بات صاف ظاہر ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں ہے۔ حال ہی میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےکہا تھا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ اپنے ملک میں ایسے بائیو تجربات کرنا  بہت  خطرناک ہوسکتا ہے اس لیے انہیں دوسرے ممالک میں منتقل کیا گیا ہے۔