روس- یوکرین تنازعےنے یورپی کساد بازاری کو مزید بڑھا دیا۔برطانوی اسکالر مارٹن جیکس

2022/04/14 16:02:17
شیئر:

گیارہ اپریل کو برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سیینئر محقق اور معروف اسکالر مارٹن جیکس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کی صورت حال امریکہ کی، سرد جنگ کی ذہنیت پر قائم رہنے اور نیٹو کی توسیع کو مسلسل فروغ دینے کا بدترین  نتیجہ ہے۔ روس -یوکرین تنازع یورپی کساد بازاری کو مزید بڑھائے گا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد، امریکہ نے اپنے مفادات کے مطابق امریکہ-یورپی تعلقات کے رجحان کو کنٹرول کیا اور اپنے سابق اتحادیوں کو حکم دیا، جس کی وجہ سے  ٹرانس اٹلانٹک پارٹنرشپ محض نام کی حد تک ہی رہ گئی ہے۔ روس-یوکرین تنازعے میں امریکہ نے روس کو کمزور کرنے کی کوشش کی جبکہ یورپ  تنازعات میں جکڑا گیا ،نتیجتاً نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ کو امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والی محاذ آرائی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ عالمی نقطہ نظر اور ایک طویل مدتی تاریخی تناظر میں، روس اور یوکرین کا تنازع  ایک اور یورپی خانہ جنگی ہے جس کے نتیجے میں یورپی کساد بازاری کا عمل مزید تیزہوگا۔