روس کا کہنا ہے کہ مغربی دھمکیاں روس کو خصوصی فوجی اہداف تک پہنچنے سے نہیں روک سکتیں

2022/04/14 10:35:36
شیئر:

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا نے 13 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور یوکرین آن لائن مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مغربی دھمکیاں روس کو خصوصی فوجی کارروائیوں کے اہداف حاصل کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ یوکرین کو مغرب کی طرف سے ہتھیاروں کی فراہمی، یوکرین کے مسلح گروہوں کی طرف سے دہشت گردی کے جنگی طریقوں کا استعمال، اور دھمکیاں، پروپیگنڈہ،اور غلط معلومات   روس کے اپنے بیان کردہ اہداف کے حصول اور روس کو لاحق خطرات کے خاتمے پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ کے مطابق،امریکی صدر جو بائیڈن نے 13 تاریخ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت یوکرین کو 800 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر سیکیورٹی امداد کی فراہمی کی منظوری دے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے 13 تاریخ کو کہا کہ اس وقت  یوکرین میں  جنگ بندی کا حصول "ناممکن لگتا ہے"۔ اقوام متحدہ نے روس کو کئی تجاویز پیش کی ہیں اور روسی طرف سے جواب کا انتظارہے۔ ان تجاویز میں یوکرین میں جزوی جنگ بندی، انسانی ہمدردی کی راہداری کا قیام، انسانی امداد اور انخلاء کا طریقہ کار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اقوام متحدہ نے روس، یوکرین اور انسانی امداد کے اداروں کے ساتھ مل کر ٹیمیں قائم  کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ انسانی امور کو مشترکہ طور پر منظم کیا جا سکے۔