چین اور ماریشس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام کا تبادلہ

2022/04/16 16:37:23
شیئر:

چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور ماریشس کے وزیر خارجہ گھانو ایلن نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
وانگ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور ماریشس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ ترقی ہموار رہی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ وبائی صورتحال کے بعد سے چین اور ماریشس نے وبا کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوشش کی اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین ماریشس تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے نئے نقطہ آغاز  کے موقع پر  چین ماریشس کے  ساتھ  دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان اتفاق رائے اور چین افریقہ تعاون فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس میں حاصل کردہ نتائج پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک نئے مستقبل کی تشکیل کے لیے کوششوں کا خواہاں ہے ۔
گھانو  نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین ماریشس کا اہم شراکت دار ہے ۔ ماریشس چین کے ساتھ اپنی دوستی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون کے نئے چینلز کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعقات  مزید مضبوط ہوں گے اور نئے ثمرات حاصل ہوں گے ۔