بھارتی ریاست آسام میں طوفانی بارشوں اور شدید موسم سے 14 افراد ہلاک

2022/04/17 16:56:49
شیئر:

 بھارت کی آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے  سترہ اپریل کو  ایک بیان میں کہا کہ شدید طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
اس سے قبل 16 تاریخ کو بتایا گیا تھا کہ طوفان سے متاثرہ علاقے میں آٹھ افراد کی ہلاکت ہو ئی ہے۔ ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق 592 دیہات کے کل 20,286 افراد طوفانی بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔