یوکرین بحران کے تناظر میں مغربی ممالک امن کے خواہاں نہیں ہیں ،روسی تجزیہ نگار

2022/04/17 15:15:50
شیئر:

ٹوڈے  ریشئن ٹی وی نیوز نیٹ ورک نے حال ہی میں سیاسی تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرین بحران کے تناظر میں مغرب کے سلسلہ وار اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صرف اپنی بالادستی برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ یوکرین میں ہر گز امن ہو۔

رپورٹ میں سیاسی تجزیہ کار تمور فومینکو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں نیٹو نے مشرق کی جانب توسیع جاری رکھی ہے۔ روس یوکرائنی تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے،  امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے یوکرین کو مسلسل ہتھیاروں کی مدد فراہم کی ہے، جس سے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا گیا ہے اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تمور فومینکو نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران مغرب نے دنیا کے کئی حصوں میں جارحیت کی ہے، حکومتیں گرائی گئی ہیں اور جنگیں شروع کی ہیں۔ اس مرتبہ، امریکہ نے اپنی پرانی چالوں کو دہرایا، یوکرین کو ہتھیاروں اور سازوسامان کی فراہمی، اہلکاروں کی تربیت، یوکرین کو انٹیلی جنس کی فراہمی، اور یوکرین کو مذاکرات میں لچکداری دکھانے سے باز رکھنے جیسے اقدامات  سے امریکہ کا مقصد جنگ جاری رکھتے ہوئے روس کو زیادہ نقصان پہنچانا اور امریکہ کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ کیونکہ تنازعے کی شدت سے مغرب کو روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے سیاسی گنجائش ملے گی، جب کہ امریکہ یورپی اتحادیوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کا موقع بھی پا سکتا ہے۔ اس سے امریکہ کو اپنے جیو پولیٹیکل اہداف کے حصول کے لیے مزید ممالک کو  جانبداری پر مجبور کرنے کا موقع بھی مل ہے۔