اسرائیلی پولیس ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئی

2022/04/17 15:25:43
شیئر:

17 تاریخ کی صبح اسرائیلی پولیس ایک بار پھر یروشلم کے قدیم شہر میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو گئی۔  15 تاریخ کو اسرائیل فلسطین تنازعہ  شروع ہونے کے بعد  اسرائیلی پولیس ایک مرتبہ پھر اس حساس علاقے میں داخل ہوئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی پولیس نے مسجد کے باہر چوک میں موجود فلسطینیوں کو منتشر کیا اور کم از کم دو فلسطینیوں کو گرفتار  کیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق وہ مقدس مقام پر یہودیوں کی معمول کی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے چوک میں داخل ہوئی ہے ۔ اسی دن تقریباً 30 یہودی زائرین کے اس علاقے میں داخل ہونے کی توقع تھی۔ لیکن درجنوں فلسطینی  بدستور مسجد اقصیٰ میں موجود ہیں ۔