امریکی فوجی امداد کی نئی کھیپ یوکرین پہنچ گئی ہے

2022/04/17 15:29:50
شیئر:

سولہ اپریل کو وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق، یوکرین کے لیے 800 ملین ڈالر کی امریکی فوجی امداد کی تازہ ترین کھیپ یوکرین پہنچنا شروع ہو چکی ہے، جس میں 11 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر، 18  ون ون فائیو  ملی میٹر ہووٹزر ز اور 300 "سوئچ بلیڈ" ڈرونز  اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔  تاحال امریکی صدر بائیڈن کی حالیہ منظور شدہ 800 ملین ڈالر کے ساتھ، یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کی کل مالیت 3 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
اس سے قبل، "واشنگٹن پوسٹ" نے 14 اپریل کو اطلاع دی تھی کہ روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کو ایک نوٹ جاری کیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل روس-یوکرائنی تنازعے کو بڑھاتے ہوئے اس کے "غیر متوقع نتائج"  کا سبب ہو سکتی ہے ۔