برطانیہ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

2022/04/17 15:13:26
شیئر:

رواں سال اکیس فروری کو، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے باضابطہ طور پر انسداد وبا کی پابندیوں کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا ۔ اس حوالے سے برطانوی روزنامہ "مارننگ سٹار" کے چیف ایڈیٹر بین چاکو نے چائنا میڈیا گروپ سے بات چیت میں کہا کہ وبائی صورتحال کے آغاز سے ہی برطانوی حکومت نے کم سے کم اقدامات اپنائے ہیں ، لازمی لاک ڈاؤن کو تاخیر سے نافذ کیا گیا اور یہاں تک کہ حکومت  نے وائرس پر قابو پانے کی پوری ذمہ داری بھی شہریوں  پر ڈال دی۔
برطانوی قومی شماریات دفتر کے 14 اپریل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 اپریل تک کے  ایک ہفتے میں کووڈ۔ 19کےتقریباً 4.4 ملین نئے کیسز سامنے آئے جو ظاہر کرتا ہے کہ برطانوی آبادی میں ہر  15 میں سے 1  فرد متاثرہ ہے۔ دریں اثنا، انگلینڈ اور ویلز میں ہر ہفتے کووڈ۔19سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
بین چاکو کا کہنا ہے کہ اصل خطرہ یہ ہے کہ اگر ہم وائرس پر نہیں قابو پاتے تو نئے تغیرات سامنے آئیں گے۔ برطانیہ میں انسداد وبا  کی پابندیوں کے مکمل طور پر اٹھائے جانے سے طبی نظام پر بھی بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔ بین چاکو نے کہا کہ متاثرہ افراد کی بڑی تعداد صحت کے نظام پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔دوسری جانب این ایچ ایس کو معمول کے امراض کے علاج کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مشکلات کا سامنا  ہے۔سروس انڈسٹریز جیسے اسکول، ریلوے، اور ہوا بازی تاحال عملے کی کمی کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہیں۔