امریکہ ،روس-یوکرین تنازع کا فائدہ اٹھانے والا واحد ملک ہے،روسی ماہرین

2022/04/18 10:51:06
شیئر:

روس کے انسٹی ٹیوٹ آف مارڈرن ڈویلپمنٹ کے ڈائریٹر سالونیکوف نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ روس ہو یا  یوکرین یا پھر دنیا کے دیگر  ممالک ،سب روس-یوکرین تنازع کے شکار ہیں اور سب چاہتے ہیں کہ اس کو جلد از جلد ختم کیا جائے لیکن صرف امریکہ، روس-یوکرین مذاکرات کو ناکام کرتا ہے ،کیونکہ اس تمام ترصورتِ حال کا فائدہ اٹھانے والا واحد فریق امریکہ ہے۔

سالونیکوف نے کہا کہ امریکہ نے روس اور یورپ کے تعلقات کو بری طرح پامال کیا ہے  اور اس کا فائدہ اٹھا کر یورپ کی قدرتی گیس کی منڈی پرقابو پایا ہے۔ دوسری طرف یورپ میں اقتصادی صورتحال کے بگڑنے سے یورپ کی سرمایہ کاری امریکہ کا رخ کرے گی اور امریکی معیشت اس سے فائدہ اٹھائے گی۔اس کے علاوہ اس تنازعے کی مدد سے امریکہ روس کے لیے مسائل پیدا کر کے اسے کمزور کرنا چاہتا ہے تاکہ ایشیا و بحرالکاہل ،نیز مشرقی ایشیا میں روس کی اہمیت کو کم کیا جائے۔

سالونیکوف نے مزید کہا کہ امریکہ ،شام اور لیبیا میں جاری" میڈیا انفارمیشن وار " کی حکمتِ عملی کو یوکرین میں بھی لاگو کر رہا ہے ۔امریکہ اور برطانیہ کے زیرِ اثر رہنے والے متعدد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ ان کی مرضی کے مطابق  من گھڑت معلومات پھیلا رہے ہیں۔