یروشلم میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں 20 سے زائد افراد زخمی

2022/04/18 15:58:20
شیئر:

17 اپریل کو یروشلم کے قدیم شہر میں مسجد اقصیٰ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان  ایک بار پھر جھڑپیں ہوئیں جس میں 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی میڈیا  کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد کے باہر  فلسطینی  ہجوم  کو منتشر کرنے کے لیے  ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور مسجد اقصیٰ کی جانب جانے والے راستے   کو بند کر دیا ۔ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے اب تک فلسطین  اسرائیل تنازعہ کے حالیہ دور میں 170 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔