امریکہ اور برطانیہ کوموجودہ عالمی بحران کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔ روسی سٹیٹ ڈوما

2022/04/18 10:20:03
شیئر:

 سترہ اپریل کو روسی سٹیٹ ڈوما کی کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے چیئرمین لیونیڈ سلٹسکی نے یوکرین کے قومی دفاع کی حمایت کے لیے برطانیہ کی جانب سےہتھیاروں کی  فراہمی کا ارادہ ظاہر کرنے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کو موجودہ عالمی بحران کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔ صورتِ حال کا تقاضہ ہے کہ یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی کو ختم کیا جائے۔

لیونیڈ سلٹسکی نے کہا کہ روس نے خبردار کیا تھا کہ عالمی سلامتی کے لیے غیرذمہ دارانہ کارروائیوں کے نتائج غیرمتوقع ہوں گے۔اگر مغربی ممالک ہتھیاروں کی فراہمی کو ختم نہیں کریں گے تو یوکرین میں ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والے تمام ذرائع نقل و حمل کو روسی افواج کی خصوصی عسکری کارروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔