امریکی شہر ڈینور کے میئر کی چینی کمیونٹی سے معافی قابل قدر ہے ،چینی وزارت خارجہ

2022/04/19 16:57:33
شیئر:

ابھی حال ہی میں 16 اپریل کو ،امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور کےمیئر مائیکل ہینکوک نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں 1880 میں وہاں ہونے والے چین مخالف فسادات کے لیے چینی کمیونٹی سے سرکاری طور پر معافی مانگی گئی ہے۔ انیس اپریل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ میڈیا بریفنگ میں اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈینور کے میئر مائیکل ہینکوک کا نقطہ نظر  قابل قدر ہے۔ تاریخ کو آئینہ کے طور پر دیکھتے ہوئے دوبارہ ایسے سانحے سے بچا جا سکتا ہے۔