امریکہ دنیا کو درپیش کساد بازاری کے ادراک سے عاری

2022/04/19 16:14:14
شیئر:

اس وقت دنیا میں قیمتوں میں اضافہ، مزدوروں کی قلت، یوکرین کی جنگ، سپلائی چین میں کمی اور سود کی شرح بڑھنے کے ساتھ، ہر طرف کساد بازاری کے خدشات ہیں ، لیکن ہمیشہ کی طرح امریکہ نے   ان تمام  مسائل  کی تردید کی ہے ۔دوسری جانب بینک آف امریکہ کے چیف انویسٹمنٹ سٹریٹیجسٹ مائیکل ہارٹنیٹ نے کلائنٹس کو لکھے گئے ایک نوٹ میں خبردار کیا کہ مہنگائی کا جھٹکا زور پکڑ رہا ہے اور کساد بازاری کا جھٹکا آنے والا ہے۔ڈوئچے بینک کے ماہرین اقتصادیات نے بھی خبردار کیا کہ مانیٹری پالیسی کی مزید جارحانہ سختی ، معیشت کو کساد بازاری کی جانب دھکیل دے گی۔یہ صورتحال سرمایہ کاروں کے معیشت پر اعتماد کے فقدان کا اشارہ دے رہی ہے۔